اسلحے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر نے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے اسلحے کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا تھا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔