پھالیہ :مشترکہ حویلی کی جگہ پر تنازع ، ایک قتل ،2زخمی

پھالیہ :مشترکہ حویلی کی جگہ پر تنازع ، ایک قتل ،2زخمی

اعظم اور نواز نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے 55سالہ محمد انار کو موت کے گھاٹ اتارا

پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ قادرآباد کے علاقہ میں کمیونٹی سنٹر (مشترکہ حویلی )کی جگہ کے تنازع پر ایک شخص قتل،2شدید زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز تھانہ قادرآباد کے علاقہ ڈھولہ میں گا ئو ں کے داراہ کی تقسیم کا تنازع زور پکڑ گیا جس کے نتیجہ میں محمد اعظم ، محمد نواز نے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 55 سالہ محمد انار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، مقتول محمد انار کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ، تھانہ قادرآباد پولیس نے محمد اعظم اور محمد نواز سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں