مارچ میں گرانفروشی پر 412افراد گرفتار ، 347کاروباری مراکز سیل

مارچ میں گرانفروشی پر 412افراد  گرفتار ، 347کاروباری مراکز سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )یکم مارچ سے 24 مارچ تک گراں فروشوں کیخلاف 64ہزار 300سے زائد کارروائیاں، 1786خلاف ورزیوں پر 63 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ، 412 افرادکو گرفتار کیا گیا، 347 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھل، گوشت، سبزیاں، برائیلرمرغی، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں