اوکاڑہ:ذہنی معذور لڑکے سے 3افراد کی زیادتی ، 2ملزم گرفتار
اوکاڑہ (خبر نگار) اوکاڑہ میں15سالہ ذہنی معذور لڑکے سے 3افراد کی زیادتی ، پولیس نے 2ملزموں کو گرفتارکرلیا ، تیسرا فرار ہوگیا۔
تھانہ حویلی لکھا کے گائوں حکومت گڑھ کے 15سالہ ذہنی معذور تنویر احمد کو ملزم شہزاد،ریحان اور علی اپنے گھر لے گئے جہاں دو ملزموں نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، تیسرا ملزم ویڈیو بناتا رہا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں شہزاد اور علی کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا کا کہنا تھا کہ ملزموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔