گجرات:قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ،مضر صحت اشیا تلف
گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر عیدالفطر کے دنوں میں فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارروائیاں جاری رہیں۔
کارروائیوں کے دوران 140 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی جبکہ 75 کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 9 یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 56 ہزار روپے ہے ۔مزید برآں 24.07 کلوگرام زائد المیعاد اور مضر صحت اشیا کو تلف کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔