11سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

11سالہ بچے سے زیادتی  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں پولیس نے 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق مناواں کا رہائشی 11سالہ بچہ گھر سے اپنے چھوٹے بھائی کو لینے گیا جہاں اوباش ملزم جمیل اس کو ورغلا پھسلا کر اپنے ہی گھر میں لے گیا ، زیادتی کے بعد فرار ہو گیا ۔پولیس نے  مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں