کاشتکارروایتی طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا ا ستعمال کریں:مریم نواز

کاشتکارروایتی  طریقے  چھوڑ  کر  جدید  مشینری  کا ا ستعمال  کریں:مریم  نواز

2سال میں 30ہزار ٹریکٹر تقسیم ، 20ہزار گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے ، 10ہزار کی فراہمی شروع کاشتکاروں اور سروس پروائڈرز کیلئے 30ارب قرضہ مختص، 4ارب کی لاگت سے 5ہزار سپر سیڈر بھی تقسیم

لاہور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کر رہے ہیں۔ایگری کلچر میکانائزیشن سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ کاشتکار کو  زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کاشتکاروں کی گرین ٹریکٹر،ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہار ویسٹر،سپر سیڈر اور جدید زرعی مشینری سے معاونت کی جا رہی ہے ۔ صرف 2سال میں کاشتکاروں میں ریکارڈ 30 ہزار ٹریکٹر تقسیم کئے گئے ۔

20ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے جبکہ مزید 10ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔مریم نواز کا صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار کرنے کیلئے سی ایم ہائی ٹیک میکا نائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر دیئے جا رہے ہیں۔کاشتکار میکا نائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت ہائی پاور ٹریکٹر اور دیگر مشینری بھی حاصل کرسکیں گے ۔سی ایم ہائی ٹیک میکا نائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور سروس پروائڈرز کیلئے 30ارب روپے قرض دیا جا رہا ہے ۔کاشتکاروں کو 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی مل گئے ۔ پنجاب میں5 ہزارسپر سیڈر کے استعمال سے گند م کی بوائی کے عمل میں آسانی ا ور بہتری آرہی ہے ۔رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں