سپر لیگ کا آج آغاز ٹیموں کے کپتان اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پر عزم

سپر لیگ کا آج آغاز ٹیموں کے کپتان اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پر عزم

دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈ سٹارز کی پاکستان آمد،قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7بجے ہوگا کوشش ہوگی مضبوط ٹیم بن کرکھیلیں،لبوشین،اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھاکھیل پیش کریں، رضوان ،ایشٹن ٹرنر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ11 کا شائقین کے بغیر رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار،پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج سے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ہے جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔ دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈ سٹارز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔پی ایس ایل کی ٹیم راولپنڈیز کے بولنگ کوچ کورٹنی والش بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کیا۔دوسری جانب بنگلا دیش کے رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ سے کرے گی جہاں اس کا افتتاحی میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور تک محدود کردئیے گئے ہیں ۔ایونٹ کے آغاز سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے جلد گھل مل جائیں اور ایک مضبوط ٹیم بن کرکھیلیں۔راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھاکھیل پیش کریں۔ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے ، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ ملتان ایک اچھی ٹیم ہے ، تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں