نیوزی لینڈ کو شکست ،جنوبی افریقا نے ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

 نیوزی لینڈ کو شکست ،جنوبی افریقا نے ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ کو شکست ،جنوبی افریقا نے ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا نے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔جنوبی افریقا نے کونر سٹرہوئیزن کی 33 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ۔روبن ہرمین 39 اور ویان ملڈر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔نیوزی لیںڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 2، زیک فولکس اور جوش کلارکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بناسکی۔بیون جیکبس 36، ٹم روبنسن 25 اور کپتان جیمز نیشم 24رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے ، ویان ملڈر اور اوٹنیل بارٹمین نے 2،2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے پانچ میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں