نیوزی لینڈ ویمنز نے جنوبی افریقہ کو 92 رنز سے ہرا دیا
کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں امیلیا کیرکی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے مہمان جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 92 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔
امیلیا کیر نے انفرادی 105رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم 195 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بناسکی۔ امیلیا کیر کو شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔