بند کمروں میں فیصلے ،پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایاجارہا:سہیل آفریدی

بند کمروں میں فیصلے ،پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایاجارہا:سہیل آفریدی

بانی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتے ، حقیقی آزادی لیکر آئینگے :وزیراعلیٰ پختونخوا این ایف سی جن صوبوں کو دیا گیا کٹوتی بھی ان سے کی جائے :مشیر خزانہ مزمل اسلم

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہیں اوربند کمروں میں فیصلے ہو رہے ہیں،انکا علم کسی کو نہیں، جو ہو رہا ہے اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا ۔تحریک انصاف کو دیوار سے لگایا جا رہا اور بانی کیساتھ مسلسل ظلم ہورہا ہے ۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا اسرائیل اور امریکا کبھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستان ترقی کرے ، کونسا یہودی یہ چاہے گا کہ اسلامی ایٹمی قوت ترقی کرے ۔بانی پی ٹی آئی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتے ہیں، ہم اپنے زور بازو سے ملک میں حقیقی آزادی لے کر آئیں گے ۔

وفاق صوبے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے ، ہم نے ایف سی کا مقدمہ رکھنا تھا مگر میٹنگ بغیر وجہ بتائے منسوخ کردی گئی۔ پوری قوم نے ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا اور عوام چاہتے ہیں کہ وہ ملک کے فیصلے کریں۔انہوں نے کہا حکومت 5 ارب ڈالر قرض لے کر جہاز خرید لیتی ہے ،پھرکروڑوں کی تنخواہ پر غیرملکی پائلٹ رکھے جاتے ہیں، انکی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہو رہیں۔بند کمروں میں فیصلہ کرنیوالوں کو سوچنا چاہیے ، ہمارا تجارتی خسارہ بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ، زرعی گروتھ منفی ہے ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا این ایف سی جن صوبوں کو دیا گیا ہے کٹوتی بھی ان سے ہی کی جائے ، ہمیں اور بلوچستان کو ملا کر 23 فیصد ملتا ہے ،77 فیصد بجٹ دیگر صوبوں کو دیا جاتا ہے ،دنیا میں جہاں غربت ہو وہاں این ایف سی ایوارڈ کا حصہ زیادہ دیا جاتا ہے ۔ایوانِ صدر میٹنگ میں این ایف سی کی کٹوتی پر مشاورت کی گئی،عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا ، پٹرولیم لیوی 105 روپے لے رہے ہیں ،190 ملین پاؤنڈز جو حکومت کو ملے ہیں اس سے ہی عوام کو ریلیف دے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں