جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن نیوزی لینڈ کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن نیوزی لینڈ  کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے سابق آل راؤنڈرز جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن کو اپنے ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جیریمی کونی نے 1974 سے 1987تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ۔

ان کی قیادت میں ٹیم نے 1985 اور 1986 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف تین تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتوحات حاصل کیں ۔ ٹفن کو نیوزی لینڈ کی بہترین خواتین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے 1999 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا اور 117 ون ڈے میچز میں 2919 رنز بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں