ایرانی اخبارات میں ٹرمپ کے عجیب و غر یب کارٹون
تہران (اے ایف پی)ایرانی اخبارات نے بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری مذاکرات کے بارے میں دعوئوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا اور ۔۔
ان کے کارٹون شائع کیے ، جن میں وہ پنوکیو کی طرح لمبی ناک والے دکھائی دئیے ۔قدامت پسند روزنامہ جوان کے پہلے صفحے پر ٹرمپ کی ایک خاکہ تصویر شائع کی گئی، جس میں ان کی لمبی ناک ہرمز کے تنگ راستے کے نقشے کے اوپر جھلک رہی تھی، اور سرخی تھی:دنیا کا سب سے ذلیل اور بدنام جھوٹا۔روزنامہ جوان نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے مارکیٹ کو استحکام دینے اور تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے جھوٹ بولا، کیونکہ 28 فروری سے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ہو چکی ہیں۔