ایران جنگ رسوائی،صورتحال روز بروز بدتر ہو رہی :پوپ لیو فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ایران جنگ رسوائی،صورتحال روز بروز بدتر ہو رہی :پوپ لیو  فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن سٹی (رائٹر ز)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا تشدد، جنگ اور ۔۔

ہتھیاروں کا استعمال عام لوگوں کے درد اور رنج کو بڑھا رہا ہے ،یہ جنگ انسانیت کے لیے ایک رسوائی ہے ،صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے ۔ پوپ نے زور دیا کہ ہتھیاروں کی گونج رک جانی چاہیے اور عالمی کمیونٹی کو بات چیت، سفارتکاری اور امن کی راہوں کو کھولنے پر کام کرنا چاہیے ، کیونکہ تشدد مزید معاشی اور انسانی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والوں، زخمیوں اور ہزاروں افراد کی ہلاکت پر گہرا غم ظاہر کیا اور کہا کہ قیادت کو عقل، اخلاق اور انسانیت کے اصولوں کے تحت امن کے لیے پیش قدمی کرنی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں