یو این انسانی حقوق کونسل کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لیے فوری ازالے کا مطالبہ کر دیا۔47 رکنی کونسل نے خلیجی تعاون کونسل کے چھ ممالک اور ۔۔
اردن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی ایرانی کوششوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ایران فوری طور پر بلااشتعال حملے بند کرے ۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔دوسری جانب کونسل نے ایران کے شہر مناب میں سکول پر امریکی حملے کے معاملے پر کل جمعہ کو دوسرا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔