2منشیات فروش گرفتار ،28 سو گرام سے زائد چرس برآمد

 2منشیات فروش گرفتار ،28 سو  گرام سے زائد چرس برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ''ڈرگ فری پنجاب'' کے تحت پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔

 ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان کی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے دو منشیات فروش ملز م گرفتار،28 سو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی گرفتار ملز موں کیخلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں