خاتون کی مزاحمت ،مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

خاتون کی مزاحمت ،مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

متاثرہ خاتون کو بچانے کے لئے آگے بڑھنے والے بھائیوں پر بھی تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں سمیرا نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملز موں کی جانب سے سنگین لگیں۔ جبکہ اس دوران متاثرہ خاتون کو بچانے کے لئے آگے بڑھنے والے اس کے بھائیوں کو بھی قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں