پتوکی:لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

پتوکی:لوڈر رکشہ کی ٹکر  سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا)پتوکی میں تیز رفتار لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ کاشف چوک کے قریب شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں۔۔۔

 جب 7سالہ ایشال ولد مدثر اپنے گھر سے قریبی شادی ہال جا رہا تھا کہ سڑک پار کرتے ہوئے بے قابو  اور تیز رفتار لوڈر رکشہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو ا۔ راہگیروں اور لواحقین نے زخمی بچے ایشال کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم ایشال راستے میں ہی دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جو حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں