وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔