شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ملزم نے مبینہ طور پر ہارون علی کی ہمشیرہ کو اغوا کر لیا ، مقدمہ د رج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ہارون علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی شادی شدہ ہمشیرہ کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔