چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

کوٹ لکھپت ،شیراکوٹ،ہربنس پورہ ،ستوکتلہ ، لوہاری ،شاد باغ میں ڈاکے شمالی چھاؤنی، جوہرٹاؤن سے گاڑیاں، لوئر مال ،باٹا پور سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز ،گاڑیوں اوردیگرسامان سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں خاتون سے ہزاروں روپے اور موبائل فون ،شیراکوٹ میں وجاہت سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل ،ہربنس پورہ میں اسحاق سے 3لاکھ40ہزار اور موبائل،ستوکتلہ میں عبیر  سے 3لاکھ 10ہزار اور موبائل ،لوہاری میں عبدالقیوم سے 2 لاکھ اور موبائل ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں اجمل سے 20 ہزار اورموبائل ، شاد باغ میں شہری سے ڈیڑھ لاکھ اور موٹر سائیکل جبکہ نولکھا میں حمزہ سے 1لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ شمالی چھاؤنی سے شاہد اور جوہرٹاؤن سے وقاص کی گاڑیاں ، لوئر مال سے امتیاز،باٹا پور سے حنیف اور فیصل ٹاؤن سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں