پولیس کا یونیفارم پہن کر ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
بلوچنی (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ صدر جڑانوالہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک راشد حمید نے جعلی پولیس مین پولیس یونیفارم پہن کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم عثمان ناصر کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔اس موقع پر راشد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایات پرقانون شکن عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ۔ میرٹ پر تفتیش اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔