پو لیس مقابلوں میں خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی گرفتار

پو لیس مقابلوں میں خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی گرفتار

علی شاہ کو حراست سے چھڑا لیا،پو لیس کیساتھ مقابلے میں ساتھیوں کا نشانہ بن گیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں مبینہ مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت علی شاہ کے نام سے ہوئی جو تھانہ فیروزوالہ کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا۔ ملزم کو اس کے 3 نامعلوم ساتھی پولیس حراست سے فائرنگ کر کے چھڑوا کر لے گئے تھے تاہم بعد ازاں مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ فیروزوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام عرف صدامو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل، چوری اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا جو ناکہ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ اسی طرح تھانہ صدر گوجرانوالہ کے ایک اور مقابلے میں ملزم احسان اللہ جو بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ریمانڈ پر تھا، دورانِ حراست فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ ملزم کو چھڑ انے کیلئے اس کے 4 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ، پولیس نے فرار ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں