کامونکے :لفٹ کے بہانے نوسرباز نے خاتون کو لوٹ لیا

کامونکے :لفٹ کے بہانے  نوسرباز نے خاتون کو لوٹ لیا

کامونکے (نامہ نگار )لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل سوار نوسر باز نے معمر خاتون کو لوٹ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز منگوکی ورکاں کی 65 سالہ نجمہ جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ نوسر باز شخص نے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور دیوان روڈ پر خاتون سے طلائی زیورات، 30 ہزار روپے لیکر فرار ہوگیا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں