بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان

پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے والا سکواڈ برقراررکھاگیا پی ایس ایل میں مصروف 5بنگلہ دیشی کھلاڑی آج ٹیم کوجوائن کرینگے

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا،گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے والا بنگلہ دیشی سکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی ہوم سیریز کے ابتدائی دو میچز 17 اور 20 اپریل کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مہدی حسن میراز کی قیادت میں سومیا سرکار، سیف حسن، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے ، لٹن داس، عفیف حسین، ماہید الاسلام، رشاد حسین، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، تسکین احمد، شریف اسلام اور ناہید رانا اسکواڈ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش سکواڈ کے 5 کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں جن میں ناہید رانا، مستفیض الرحمان، شریف الاسلام، رشید حسین اور تنضید حسن شامل ہیں اور یہ تمام کھلاڑی آج 12 اپریل کو ٹیم جوائن کر ینگے جبکہ مستفیض الرحمان سیریز کے اختتام کے بعد دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کرینگے ۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں