چائلڈسٹار رپورٹر اویس شہزاد ہمارے ہیروز کیلئے منتخب
لاہور(سپورٹس ڈیسک )چائلڈ سٹار رپورٹر اویس شہزاد کو پی ایس ایل 11 میں ہمارے ہیروز کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اویس شہزاد نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ڈبل ہیڈر میں شام 7 بجے کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان دوسرے میچ میں شرکت کی اورمیچ کی دوسری اننگز میں ان کا لائیو انٹرویو اور تعارف نشر کیاگیا،میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر کینسر جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرنے والے اویس شہزاد کا مختصر تعارف اور ان پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی براہ راست نشر کی گئی ۔