متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5شہریوں کو لوٹ لیا
ممتاز 4لاکھ روپے ، عبدالمنان پونے 4لاکھ اور نذیر3لاکھ نقدی سے محروم لٹن روڈ ، گارڈن ٹاؤن سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 2موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے غازی أٓباد میں ممتاز سے 4لاکھ روپے نقدی اور موبا ئل فون،بھاٹی گیٹ میں عبدالمنان سے 3 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں توصیف سے 3لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں سلیم سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں نذیر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد لٹن روڈ اور گارڈن ٹاؤن سے 2گاڑیاں جبکہ شاہدرہ اور مسلم ٹاؤن سے 2 موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو گئے ۔