جڑانوالہ:مبینہ مقابلے میں کانسٹیبل کو زخمی کرکے فرار ڈاکو ہلاک

جڑانوالہ:مبینہ مقابلے میں کانسٹیبل  کو زخمی کرکے فرار ڈاکو ہلاک

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل علی رضا کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا دوسرا ڈاکو بھی مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اعجاز احمد نے نفری کے ہمراہ اواگت ناکہ لگایا ہوا تھا جہاں پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا  اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اورفرار ہوگئے ۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے انہیں پل سیم چک نمبر 122 گ ب کے قریب گھیر لیا ،دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی چوری اور راہزنی کی 44 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور2 روز قبل پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل علی رضا کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں