طلاق والی رات میرے لئے بہت مشکل تھی :عامرخان

طلاق والی رات میرے لئے بہت مشکل تھی :عامرخان

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ریتا دتہ سے جس دن طلاق ہوئی وہ رات میرے لئے بہت مشکل تھی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ پہلے کبھی شراب نہیں پیتا تھا لیکن حالات اس وقت بدل گئے جب اہلیہ طلاق کے بعد بچوں کیساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئیں اور میں اکیلا رہ گیا ۔ اس وقت گھر میں مہمانوں کے لیے شراب موجود تھی اور انہوں نے اسی رات اسے آزمانے کا فیصلہ کیا اور پھر وہ آہستہ آہستہ ایک عادت بن گئی، اگلے ڈیڑھ سال تک میں تقریباً ہر رات ایک بوتل پی جاتا تھا اور ایک ایسے شخص کیلئے جو پہلے بالکل شراب نہیں پیتا تھا، یہ بہت زیادہ تھا۔ اس شادی کا خاتمہ دونوں خاندانوں کے لیے مشکل تھا، لیکن انہوں نے اسے سمجھداری سے سنبھالنے کی کوشش کی جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھ گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں