کپل شرما کی نئی فلم دادی کی شادی 8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

کپل شرما کی نئی فلم دادی کی شادی 8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما کی فلم دادی کی شادی کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں کپل شرما، نیتو کپور، ردھیما کپور سیہنی اور سعدیہ خطیب اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک خاندان کی زندگی میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں اور دادی کی شادی جیسے منفرد خیال کے گرد گھومتی ہے ۔ فلم کے پوسٹر میں نیٹ فلکس کا لوگو بھی موجود ہے جو فلم کی ڈیجیٹل ریلیز کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔یہ خاندانی کامیڈی فلم 8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں