مناسب خوراک اورورزش جھریوں سے بچنے کا اہم نسخہ

مناسب خوراک اورورزش جھریوں سے بچنے کا اہم نسخہ

لاہور(نیٹ نیوز)25 سال کی عمر کے بعد جسم ہر سال تقریباً ایک فیصد کم کولیجن بنانا شروع کر دیتا ہے یہی کولیجن جلد کی مضبوطی، لچک اور بھرپور ساخت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،اس کیلئے مناسب خوراک بہت ضروری ہے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ جلد کی حفاظت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے اور چند سادہ مگر مؤثر عادات اپنائی جائیں۔ انڈے ، مچھلی، چکن، دہی اور دالیں کھاکر پروٹین کوبرھائیں اورجلدکوبچائیں ،زیادہ چینی کا استعمال کم کرنا جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔رات کی گہری نیند کے دوران جسم اپنی مرمت کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے اچھی نیند لینا ضروری ہے ۔باقاعدہ ورزش خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جو جلد کی صحت کے لیے اہم ہے ،اسی طرح پانی کا مناسب استعمال بھی ضروری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں