جنوبی ایشیا میں منہ کا کینسر پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ

جنوبی ایشیا میں منہ کا کینسر پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ

لاہور(نیٹ نیوز)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پورے جنوبی ایشیا میں منہ کے کینسر کی شرح پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ملک میں اس کینسر کی شرح تقریباً 4 فیصد ہے جبکہ کراچی میں گٹکے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے یہ شرح 30 فیصد تک ہے ، کراچی میں ہر پانچواں شخص گٹکا، مین پوری اور ماوا کا عادی ہے ۔ قانونی ماہرین کے مطابق صرف 5 فیصد گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں مل پاتی ہیں، اس کی وجوہات میں پولیس کی ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن ہیں۔ سندھ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں گٹکے کے 10،194 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 5،500 کیس ابھی تک زیر التوا ہیں۔ اسی طرح 2025 کے آخر میں 145 گٹکا ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا لیکن تاحال کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں