برطانیہ میں آسمان پر پراسرار شے کیمرے میں عکس بند

برطانیہ میں آسمان پر پراسرار شے کیمرے میں عکس بند

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے علاقے ڈیون کے ساحلی مقام پر ایک طالبعلم نے آسمان پر ایک پراسرار اُڑتی شے دیکھنے اور اسکی تصاویر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میتھیو ایونز نامی طالبعلم کے مطابق انہوں نے اپنے فلیٹ کی بالائی منزل سے باہر جھانکتے ہوئے ایک روشن شے دیکھی، جو 4 تیز روشنیوں پر مشتمل تھی اور تکونی شکل میں آسمان پر موجود تھی۔ یہ شے عام جہاز کی طرح حرکت نہیں کر رہی تھی بلکہ آہستہ آہستہ اوپر نیچے ہو رہی تھی اور کچھ دیر کیلئے ایک جگہ ٹھہری بھی رہی، یہ تقریباً 10 سیکنڈ تک ایک ہی جگہ پر رہی، جس دوران میں نے فوراً اپنا فون نکال کر تصاویر لے لیں، لیکن چند ہی لمحوں بعد وہ تیزی سے دور جا کر نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا بعض اوقات ڈرونز یا دیگر فضائی مظاہر ہو سکتی ہیں، جنہیں فوری شناخت کرنا مشکل ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں