سڑک پر گھومتے بھیڑیے کی جعلی تصویربنانے پر5سال قید کاسامنا
سیئول (نیٹ نیوز)جنوبی کوریائی شہری کو سڑک پر گھومتے بھیڑیے کی جعلی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کوریا میں 40سالہ شخص کو سڑک پر گھومتے بھیڑیے کی جعلی تصویر بنانے کے جرم میں 5 سال تک قید اور 6,700 ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق اے آئی سے تبدیل شدہ تصویر نے بھیڑیے کو تلاش کرنے کے دوران پولیس اور فائر فائٹرز کی عوام کے تحفظ سے متعلق بنیادی ذمہ داریوں میں نمایاں خلل پڑا۔ انتظامیہ نے پرائمری اسکولز کو بند کیا اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے خصوصی ہنگامی ٹیمیں تعینات کیں۔ جب تک یہ بات سامنے آئی کہ اس بڑے آپریشن کا سبب بننے والی تصویر جعلی تھی، تب تک کافی نقصان ہو چکا تھا۔ بالآخر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا، جس کا کہنا ہے کہ یہ محض تفریح کیلئے بنائی تھی۔