سعودی ریڈ سی فلم کے تعاون سے بننے والی فلمیں کانزفلم فیسٹیول میں شامل
ریاض (شوبزڈیسک ) رواں سال ہونے والے 79ویں کانز فلم فیسٹیول نے اپنی آفیشل سلیکشن کا اعلان کر دیا ہے جس میں مقابلے کی دوڑ میں شامل اہم فلمیں، مشہور ان سرٹن ریگارڈ سائڈ بار اور پروگرام کے دیگر حصے شامل ہیں۔۔۔
جبکہ سعودی عرب کے ریڈ سی فلم کے تعاون سے بننے والی تین فلمیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے کانز نے اعلان کیا تھا کہ 2026 کے ایڈیشن کا آغاز 12 مئی کو پیری سیلواڈوری کی فلم لا وینس الیکٹریک سے ہوگا جبکہ افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ آئی ہیدارا کریں گی۔