بیٹی راہا سے جینا سیکھیں :سدھ گرو کا عالیہ بھٹ کو مشورہ

 بیٹی راہا سے جینا سیکھیں :سدھ گرو کا عالیہ بھٹ کو مشورہ

چنئی (شوبزڈیسک )بھارتی شہر چنئی میں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے پروگرام کے دوران عالیہ بھٹ نے روحانی رہنما سدھ گرو سے سوال کیا کہ پریشان والدین کے لیے کیا مشورہ ہے؟

اس پر سدھ گرو نے جواب دیا کہ ‘پریشان والدین اچھے والدین نہیں ہوتے ، کیونکہ زیادہ فکر ناصرف خود کو نقصان دیتی ہے بلکہ بچوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔ بچوں کو سکھانے کے بجائے ان سے سیکھنا چاہیے ۔ اُنہوں نے عالیہ سے پوچھا کہ ان کی ساڑھے 3 سالہ بیٹی راہا زیادہ خوش ہے یا وہ خود؟،عالیہ نے جواب میں کہا کہ راہا زیادہ خوش ہے ، اس پر سدھ گرو نے کہا کہ بچے زندگی کے زیادہ قریب ہوتے ہیں، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو غور سے دیکھیں اور ان سے جینا سیکھیں۔ 3 سے 6 سال کے بچے عموماً خوش اور ہنسی سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ بڑے لوگ زندگی کو پیچیدہ بنا لیتے ہیں، آج کے دور میں انسان کو خوش کرنے اور خوش ہونے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے ۔سدھ گرو نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 4 سے ساڑھے 4 گھنٹے سوتا ہوں جبکہ عالیہ نے کہا کہ میں 8 سے 9 گھنٹے سوتی ہوں۔ اس پر سدھ گرو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پھر آپ جیتی کب ہیں؟

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں