پی ایس ایل:لاہور،کراچی ،کو شکست ،پشاور،حیدر آباد کی فتح

پی  ایس  ایل:لاہور،کراچی ،کو  شکست ،پشاور،حیدر  آباد  کی  فتح

قلندرز 174 رنزکے تعاقب میں 97 رنز پر ڈھیر ، کنگز مین نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں پرحاصل کرکے ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 11 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنزاور حیدرآبا د کنگزمین نے کراچی کنگز کو4وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 174 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 17 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان 21، 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ دُنیتھ ویلالگے 20، سکندر رضا 14، کپتان شاہین شاہ آفریدی 5، عبید شاہ 4، حسیب اللہ خان 3، اسامہ میر 1، محمد نعیم 1 اور آصف علی 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر جمال اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توپشاور زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ۔ کوشال مینڈس 74 اور کپتان بابر اعظم 43 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

مائیکل بریسویل 21، محمد حارث 18، عبدالصمد اور فرحان یوسف 2،2 جبکہ عامر جمال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوشال مینڈس مین آف دی میچ قرارپائے ۔ادھر حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کنگز مین کی جانب سے حسان خان اور عرفان خان بالترتیب 33 اور 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔ معاذ صداقت 37، عثمان خان 27، کپتان مارنس لبو شین 26، کوشل پریرا 17، صائم ایوب 6 اور گلین میکسویل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس سے قبل کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 7 وکٹوں پر 188 رنز سکور کیے ۔ سعد بیگ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان معین علی نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔اعظم خان 26، محمد وسیم 25، سلمان آغا 24، ریزا ہینڈرکس 2 اور عباس آفریدی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں