خطرناک کرتب کا مظاہرہ کرنیوالے ڈرائیور کو حوالات میں بند کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ خطرناک کرتب کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور خطرناک کرتب دکھانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔