اسلام آباد:دوگروپوں میں فائرنگ،2بھائی قتل ،4افرادزخمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ کرپا کے قریب دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں ،جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق دروالہ میں چودھری زبیر اور چودھری حنیف گروپ کے درمیان تصادم ہوا، فائرنگ سے دو بھائی دم توڑگئے ۔پولیس نے بتایا کہ چودھری زبیر اور چودھری تنویر عرف تیرو کے قتل ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ چودھری زبیر گروپ کے چار افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں گروپ کے افراد قریبی عزیزہیں۔