غربت سے تنگ اور نشے کے عادی2افراد کی خودکشی

غربت سے تنگ اور نشے  کے عادی2افراد کی خودکشی

لاہور (کرائم رپورٹر،اے پی پی )شہر میں مختلف مقامات پر 2افراد نے خود کشی کر لی۔جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں 26 سالہ وقار نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وقار نے غربت سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کیا ۔تھانہ سول لائنز کی حدود میں نشے کے عادی شخص نے اپنی جان  دی۔ پولیس کے مطابق عمیر بیگ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق عمیر بیگ نشے کا عادی تھا۔ پولیس نے دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں