آتشبازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتشبازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ریگل چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے یونس نامی شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔