سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے 2دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے کیا گیا سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام خطرناک واردات کا سبب بن سکتا تھا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔