آتشبازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

آتشبازی کا سامان سمگل کرنے  کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا قانون کے شکنجے میں آ گیا، بھاری مقدار میں آتشیں سامان برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض مہیس کی سربراہی میں پولیس نے نیو ٹرک اسٹینڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوسرے شہر میں آتش بازی کے سامان کی ترسیل ناکام بنا دی۔پولیس نے ملزم عمران رفیق سکنہ 53 ج۔ب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 توڑے ماچس پٹاخہ برآمد کیے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں