ننکانہ :40کنال پرزہریلے پانی سے کاشت فصل تلف
ننکانہ صاحب (خبر نگار) زہریلے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے تیار فصل تلف کر دی۔۔۔
ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی بند گوبھی اور کدو پیٹھے کی فصلوں کو ہل چلا کر ختم کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تقریباً 40 کنال رقبے پر اگائی گئی یہ سبزیاں مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار تھیں۔