پتوکی:فوم کی دکانوں میں خوفناک آگ، تین دکانیں خاکستر

پتوکی:فوم کی دکانوں میں خوفناک  آگ، تین دکانیں خاکستر

پتوکی (تحصیل رپورٹر) پتوکی شاہراہ قائداعظم پر میونسپل بلدیہ کے ساتھ فوم کی دکانوں میں آگ لگنے سے دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم روڈ پر واقع فوم کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید دو دکانوں کو بھی اپنی  لپیٹ میں لے لیا۔ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود  فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر نہ پہنچ سکیں، جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں