رمضان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا:اہل محلہ
لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)اچھرہ شاہ جمال میں 3کمسن بچوں کے قتل پر علاقہ میں سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی۔
محلہ داروں کا کہنا ہے کہ رمضان اور ردا کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی، وہ اپنی اہلیہ ،بچوں ،بھائی اور بھابی کے ہمراہ رہتا تھا،رمضان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، رمضان کی ٹریفک حادثے میں ٹانگ فریکچر ہو چکی تھی اور بے روزگاربھی رہتا تھا، اہل محلہ نے ہی وقوعہ کی اطلاع پولیس کو دی ، کمسن بچوں کے لرزہ خیز قتل سے خوف و ہراس پھیل گیا۔