لاہور:3ماہ میں 21 ہزار وارداتیں ،ریکوری تناسب انتہائی کم

لاہور:3ماہ میں 21 ہزار وارداتیں ،ریکوری تناسب انتہائی کم

گھروں میں چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کی 13 ہزار 743 وارداتیں وزیراعلیٰ کا بڑھتے جرائم پر اظہارِ تشویش، پولیس کو کارکردگی بہتر بنانیکی ہدایت

لاہور (مدثر حسین سے )لاہور پولیس کے جرائم کی شرح میں کمی کے دعوے غلط نکلے ، لاہور میں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، موٹرسائیکل اور دیگر وہیکلز سے متعلق 21ہزار 701 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ریکوری کا تناسب انتہائی کم رہا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال گھروں میں چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کی 13 ہزار  743 وارداتیں ہوئیں۔ گاڑی ، موٹر سائیکل چھننے اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر وہیکلز چوری کی 1644 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ڈکیتی، چوری اور جیب تراشی کی 6404 وارداتیں سامنے آئیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس افسروں کے ساتھ کرائم میٹنگ کی تھی، جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں بڑھتے جرائم پر تحفظات کا اظہار کیا اور لاہور پولیس سمیت شیخوپورہ اور ملتان ریجن کے افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں