ٹریکٹر ٹرالی پر خطرناک کرتب دکھانے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالی پر خطرناک کرتب دکھانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
بلوچنی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔