سمبڑیال:وارداتوں میں موٹر سائیکل ، موبائل فون ، سولر تار چوری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل ،موبائل فون ،سولر کے تاراورشٹرنگ کا سامان لے گئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ عمر کے کے رہائشی آصف فاروق کے ڈیرہ سے موٹر سائیکل اورچارجنگ پر لگا ہوا موبائل فون ، موضع ساہووالہ میں ویر سپورٹ سے 2 لوہے کی پلیٹ شٹرنگ 2اینگل پٹی جبکہ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ رندھیر باگڑیاں میں ارشاد بیگم کے ڈیر ے سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں سولر کے تار چور ی کر کے لے گئے ۔