سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا ، 13افراد گرفتار
این سی سی آئی نے لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد میں کارروائیاں کیں
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد سے 13 افراد گرفتار کرلئے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر این سی سی آئی پنجاب علی وسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والے عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،پنجاب بھر میں کاروائیوں کے دوران گوجرانوالہ سے حامد رضا، عمران ، وقار احمد ،ملتان سے ارشد عمر ، جنید اور اظہر کو پکڑا گیا ۔فیصل آباد سے اسماعیل اور صدیق ،لاہور سے عثمان ، قمر عباس اور طاہر مشتاق پکڑے گئے ، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف مختلف نوعیت کا مواد شیئر کررہے تھے ، ان کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔